سنیل شیٹھی اور جیکی شیروف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن 2کا ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکارسنیل شیٹھی اور جیکی شیروف کی اداکاری سے مزین سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن 2کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’’ہنٹر‘‘ کا سیزن 2 ،24؍جولائی 2025کو ریلیز ہوگا ۔ ’’ہنٹر‘‘ سیزن2 اس سال کے تھرلر میں سے ایک ہوگا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ سیزن کی اوسط کامیابی کے بعد امیزون پرائم ویڈیو نے ’’ہنٹر‘‘ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں جیکی شیروف اور سنیل شیٹھی کے درمیان جنگ دکھائی گئی ہے۔’’ہنٹر 2‘‘ کے ٹریلر کی شروعات جیکی شیروف کے طاقت کا مظاہرہ کرنے سے ہوتی ہے جبکہ سیریز میں ہم انہیں بطور انٹرنیشنل گینگسٹر دیکھیں گے۔ جیکی شیروف سنیل شیٹھی سے قریبی ایک شخص کو اغوا کر لیتے ہیں اور پھر وہ اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹریلر کے ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ ’’ہنٹر‘‘ کا سیزن 2 سسپنس، ایکشن اور تجسس سے بھرپور ہے۔لیکن کیا وکرم پوچھا کو بچانے میں کامیاب ہوپائےگا یا اس کے خلاف طاقتیں اس سے بھی زیادہ طاقتورثابت ہوں گی؟ ۔ ’’ہنٹر‘‘ سیزن2 اس سال کے تھرلر میں سے ایک ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین جیکی شیریف اور سنیل شیٹھی کے درمیان جنگ دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’اف بھائی ایکشن کا لیول ٹوپ نوچ ہے یقین نہیں آرہا ہے کہ ایم ایکس پلیئر ایسے بگ بجٹ شوز لے رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’امیزون ایم ایکس پلیئر ٹیم:ـ اس شو کو ٹھیک طریقے سے پروموٹ کرے۔ سنیل انا پوری دنیا میں عزت کے مستحق ہیں۔‘‘’’ہنٹر‘‘کے سیزن 2 کی ہدایتکاری پرنس دھمین اور الوک بٹرا نے کی ہے جبکہ اس میں سنیل شیٹھی، جیکی شیروف، انوشا ڈینڈکر اور برکھابشت نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سائنس دانوں کی کینسر کیخلاف ’انقلابی‘ ویکسین تیار