پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا مصروف شیڈول جاری

Jul 19, 2025 | 12:17:PM
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا مصروف شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کی قومی ٹیم کے لیے 2025-26 کا بین الاقوامی شیڈول جاری کردیا ہے جس میں دو عالمی کپ اور متعدد اہم سیریز شامل ہیں۔

اس مصروف پروگرام کا آغاز اگست میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے ہوگا، جبکہ ستمبر میں پاکستان  ٹیم لاہور میں جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔

یہ ہوم سیریز اکتوبر میں سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کی تیاری کا اہم حصہ ہوگی، جہاں پاکستانی ٹیم 2 سے 24 اکتوبر تک سات لیگ میچز کھیلے گی۔

سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کو سری لنکا میں اپنے تمام میچز کھیلنے پڑیں گے، بشمول 29 اکتوبر کو سیمی فائنل اور 2 نومبر کو فائنل (اگر ٹیم کوالیفائی کرتی ہے)۔

پی سی بی کی خواتین کرکٹ کی سربراہ رفیعہ حیدر نے کہا کہ ’’یہ سیزن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں دو عالمی کپ شامل ہیں۔

ہم نے شیڈول اس طرح ترتیب دیا ہے کہ کھلاڑی بہترین فارم حاصل کرسکیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی کرکٹر شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج