سندھ حکومت نے بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اے میں ایک رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے، بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں، صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دے دی۔
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، بلدیاتی اداروں کے عملے کو چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت کرکے چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر 30 فیصد ٹیکس لگانا غلطی ہے، مفتاح اسماعیل
شرجیل میمن نے مزیدکہا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 54 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اب تک 41 عمارتوں کو خالی کراکے سیل کردیا گیا جبکہ 10 عمارتیں قومی ورثہ قرار دی گئی ہیں۔