2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر 30 فیصد ٹیکس لگانا غلطی ہے، مفتاح اسماعیل

Jul 19, 2025 | 11:14:AM
2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر 30 فیصد ٹیکس لگانا غلطی ہے، مفتاح اسماعیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دو لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر 30 فیصد ٹیکس لگانا غلطی ہے۔ 

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اناج کا کاروبار کیش پر ہوتا ہے، 100 من گندم دو لاکھ چالیس ہزار روپے کی بنتی ہے۔ 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تفتیش کے دوران گرفتاری کا اختیار دینا نیب کے قانون میں تھا، کیا نیب کے ہونے سے کرپشن کم ہوئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ نیب کے ہونے سے صرف زیادتیاں ہوئیں، پہلے صرف سیاستدان تھا اب بزنس مین بھی اثرانداز ہوگا۔