"پی سی بی کی اندرونی سیاست سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہور ہی ہے "سرفراز نواز

Jul 19, 2023 | 21:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف  کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اندرونی سیاست پر توجہ دینے کی درخواست کردی۔

 سرفراز نواز نے  خط میں وزیراعظم شہباز شریف کو  یوتھ سپورٹس پروگرام کے آغاز پرمبارک باد دیتے ہوئے  پی سی بی کی اندرونی سیاست پر توجہ دینے کی درخواست کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے خط میں لکھا کہ پی سی بی کی اندورنی سیاست سے  پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ،نجم سیٹھی کے حواری ذکا اشرف کے رستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

سرفراز نے لکھا کہ  وزیر اعظم خود ذکا اشرف کے چیئرمین  کے رستے میں بننے والی رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔