مشہور کنگفو اداکار 77 برس کی عمر میں چل بسے

Jan 19, 2026 | 10:30:AM
مشہور کنگفو اداکار 77 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہانگ کانگ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری  کنگفو ماسٹر و اداکار سیو لونگ لیونگ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ پُرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوئے۔

خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق ہانگ کانگ کے معروف میڈیا ادارے سنگ تاؤ ہیڈ لائنز کو کی۔

 اہلِ خانہ کے مطابق تدفین کے انتظامات نجی طور پر کیے جا رہے ہیں، جبکہ آخری رسومات اور الوداعی تقریب 26 جنوری 2026 کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے میں ہوگی۔

سیو لونگ لیونگ 1970 اور 1980 کی دہائی میں ہانگ کانگ کی مارشل آرٹس فلموں کے صفِ اوّل کے اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

 انہیں فلمی دنیا میں نمایاں شہرت کردار’چن ژن‘ے ملی، جو کنگ فو سنیما کا ایک یادگار کردار بن گیا۔

مزید پڑھیں:سپین میں ٹرینوں کا خوفناک تصادم،21 افراد ہلاک

بعد ازاں انہوں نے نئی نسل کے ناظرین میں بھی مقبولیت حاصل کی۔

 اسٹیفن چاؤ کی عالمی شہرت یافتہ فلم ’کنگ فو ہسل‘ میں کردار ’دی بیسٹ‘ کے ذریعے، جسے آج بھی فلم کے یادگار کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

وہ حقیقی زندگی میں بھی مارشل آرٹس کے ماہر تھے اور گو جو ریو کراٹے اور ونگ چُن میں تربیت حاصل کر چکے تھے۔

 بروس لی کے بعد ابھرنے والے ’بروسپلوٹیشن‘ اداکاروں میں بھی ان کا نام نمایاں رہا۔