پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان

مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین ختم ، آکشن سسٹم سے متوازن ٹیمیں  بنیں گی

Jan 19, 2026 | 09:49:AM
پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیاگیاجس کے مطابق  کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگی۔
پی ایس ایل میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیاہے،اب آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا،دونوں نئی ٹیموں کو آکشن سے قبل 4،4کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔
نئے انتظامی ڈھانچے میں ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،آکشن میں استعمال کرنے کیلئے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز متعین کیا گیاہے۔
آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل چار کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا،ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت میں ون ڈے سیریز جیت لی
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگااور کچھ میچز کا انعقاد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔