کے پی میں حکومت نہیں ، چند لوگوں کو اکٹھا کرکے بٹھایا گیا ہے: مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں حکومت نہیں بس چند لوگوں کو اکٹھا کرکے بٹھایاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان بابو زئی میں تکمیل درس نظامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے علم کو تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور قوتوں نے اس نظام کو برقرار رکھا تا کہ ہم غلام رہیں ، ہم اپنے اکابر کی وفاداری کریں اور وہ اپنے اکابر کی وفاداری کریں، کرم میں جرگے کے ذریعے معاملات حل ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، بس دعا کریں: خورشید شاہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں تعلیمی اداروں میں تول کے حساب سے علما بھرتی کئے، اس نے کوشش کی کہ مدرسے تقسیم کریں، یہ کہتے ہیں ہمارے پاس 18 ہزار مدرسے ہیں مجھے مردان میں ایک مدرسہ دکھا دیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مدارس کی حفاظت کریں گے ، قادیانیوں کو تمام امت مسلم کافر کہتی ہے ،آئین کا تقاضہ یہ ہے کہ ہر قانون قرآن و سنت کے منافی نہ ہوگا،کے پی میں کوئی حکومت ہی نہیں ، بس کچھ لوگوں کو اٹھا کر کرسیوں میں بٹھایا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے تکمیل درس نظامی تقریب کے دوران آخری درس دیا اور فراغت حاصل کرنے والی 14 طالبات کا نکاح بھی پڑھایا۔