چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا  کو شکست،سیریز بھارت کےنام،مودی بھی خوش

Jan 19, 2021 | 14:56:PM
چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا  کو شکست،سیریز بھارت کےنام،مودی بھی خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)بھارتی سورماؤں نے کینگروز کو دبوچ لیا،آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔تاریخی فتح پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی خوشی سے نہال ،ٹوئٹر پر مبارکبادی پیغام شیئر کردیا۔

گابا ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لئے 328 رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ پانٹ نے ٹی 20 کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریشابھ پانٹ نے 138 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے چوتھا ٹیسٹ میچ جیت کر 32 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ بھارت نے 1988  میں پہلی بار آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔جبکہ  آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں ہرایا تھا۔