میڈیکل کالجز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری و نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے داخلوں کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی۔تعلیمی سیشن 2025-26 کے داخلوں کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کر دی گئی۔پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے 10 فروری کے اجلاس میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
داخلے پی ایم اینڈ ڈی سی ایڈمیشن ریگولیشنز 2025 کے مطابق ہی ہوں گے۔تمام کالجز کو مقررہ قواعد کے تحت داخلوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ داخلوں کے عمل کی تکمیل کیلئے آخری موقع فراہم کیا گیا، مزید توسیع نہیں دی جائے گی، مقررہ تاریخ کے بعد کسی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، داخلوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں مقیم معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، النصر فٹبال کلب کی تصدیق