فخر زمان کی انجری پر پی سی بی کا اہم بیان سامنے آ گیا

Feb 19, 2025 | 17:51:PM
فخر زمان کی انجری پر پی سی بی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کیپشن: فخرزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے  فخر زمان سے متعلق پی سی بی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(  پی سی بی )کاکہنا ہے کہ فخرزمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، فخرزمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے تھے۔  نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔تاہم کچھ دیر بعد وہ میان میں دوبارہ آ گئے،لیکن پھر گراؤنڈ سے چلے  گئے، فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں ۔

 فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔

بعدازاں پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فخرزمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، فخرزمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرح خان نے ثانیہ مرزا کے بیٹے کو پیدائش پر کتنے پیسے دیے تھے؟

دیگر کیٹیگریز: چیمپئنز ٹرافی - کھیل
ٹیگز: