فرح خان نے ثانیہ مرزاکے بیٹے کی پیدائش پر10 روپے کیوں دیئے تھے؟

Feb 19, 2025 | 12:57:PM
فرح خان نے ثانیہ مرزاکے بیٹے کی پیدائش پر10 روپے کیوں دیئے تھے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دیرینہ دوست اور معروف بالی وڈ فلم ساز فرح خان نے ان کے بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش پر اسے کتنے پیسے دیئے تھے۔

فرح خان کے یوٹیوب وی لاگ میں حال ہی میں ثانیہ مرزا، اذہان اور ثانیہ کی بہن معروف یوٹیوبرو فیشن ڈیزائنر انعم مرزا آئیں جنہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کیں۔

فرح خان نے اپنے وی لاگ میں معمول کے مطابق نہ صرف خود کھانا بنایا بلکہ اپنی مہمان ثانیہ مرزا سے بھی ان کا پسندیدہ کھانا پکوایا جبکہ فرح خان نے اس دوران اپنے گھر آئے مہمان اذہان مرزا کو تحفہ بھی دیا۔

اذہان مرزا ملک کی جانب سے شرارتیں کرنے پر ثانیہ مرزا نے فرح خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اذہان آپ کو آڈیشن دے رہا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اس موقع پر کہا کہ بہت سے لوگوں کو اس کا علم نہیں لیکن جب فرح خان اذہان کو دیکھنے ہسپتال آئی تھیں تو انہوں نے اذہان کو 10 روپے کا نوٹ دیتے ہوئے کہا تھا میں تمہیں لانچ کروں گی، یعنی تم میری فلم میں اداکاری کرو گے، یہ سائننگ اماؤنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کیساتھ اسکینڈل سامنے آئے توبرا نہیں لگے گا:شاہد

اس کے بعدثانیہ نے فرح خان سے کہا کہ تم نے 10 روپے دیے تھے یا 100 روپے؟ جس پر فرح خان نے کہا 100 کہہ دو، ثانیہ نے کہا میں جھوٹ کیوں بولوں، تم نے 10 کا نوٹ دیا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا نے قہقہہ لگایا،اس پر فرح خان نے کہا کہ میں نے اذہان مرزا کو جو اس کی پیدائش پر 100 کا نوٹ دیا تھا وہ ضائع نہیں ہوا ہے، وہ 100 کا نوٹ اذہان کو اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ تھا۔