اداکارہ میرا کیساتھ اسکینڈل سامنے آئے توبرا نہیں لگے گا:شاہد 

شوبز شخصیات اسکینڈلز پر خوش ہوتی ہیں،دیبا بیگم کیساتھ اسکینڈل بننے کا افسوس ہے

Feb 19, 2025 | 12:34:PM
اداکارہ میرا کیساتھ اسکینڈل سامنے آئے توبرا نہیں لگے گا:شاہد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماضی کے نامور فلمی ہیرو شاہدحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز شخصیات اسکینڈلز پر خوش ہوتی ہیں اور اگر ان کا بھی اسکینڈل اداکارہ میرا کے ساتھ سامنے آئے تو انہیں برا نہیں لگے گا۔

ماضی کے معروف فلم اسٹارنے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں شوبز میں کیریئر بنانا نہیں چاہتا تھا، تاہم ایک دوست کے کہنے پر اتفاقیہ اداکار بن گیا،میں نے اپنے بیٹے کو اداکاری بھی سکھائی اور ڈانس کی تربیت بھی دلوائی لیکن اس کا ذہن شوبز کی طرف نہیں تھا،لہٰذا اس نے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور اس شعبے میں آگیا۔

شاہدحمید نے بتایا کہ انہیں والدہ کے جانے کا غم ہر وقت ستاتا ہے، جس وقت میری ماں یہ دنیا چھوڑ کر گئیں میں بہت چھوٹا تھا،تاہم ان کی کمی مجھے آج تک محسوس ہوتی ہے، اگر مجھے موقع ملتا تو میں دنیا کی ہر چیز اپنی والدہ کے قدموں میں نچھاور کردیتا، جب کبھی کسی فلم میں ماں کی موت کا سین عکس بند کرواتا تو اس دوران حقیقت میں رو پڑتا تھا۔

شوبز میں بننے والے اسکینڈلز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف فلمی ہیرو کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے اسکینڈلز سامنے آتے رہیں، ویسے تو اداکارہ ریما بھی مجھے پسند ہیں اور میرا بھی، تاہم اگر میرا کے ساتھ کوئی اسکینڈل سامنے آجائے تو اس میں کوئی برائی نہیں،تاہم اداکارہ دیبا بیگم کے ساتھ اسکینڈل بننے کا افسوس ہے،وہ میری سینئر تھیں،ان کے ساتھ ایسی خبر نہیں آنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ ویڈیو وائرل,صارفین کی کڑی تنقید

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلموں کے نامورکریکٹرایکٹر آغاطالش:بچھڑے27 برس بیت گئے

شاہدحمیدنے کہاکہ اداکارہ صبیحہ بیگم کے ساتھ "ابھی تو میں جوان ہوں" گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی تھی، مجھے کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ رانی بیگم، سنگیتا بیگم اورشبنم کے ساتھ آتا تھا۔

اداکارہ بابرہ شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہدحمیدنے کہاکہ  وہ بےحد اچھی اداکارہ تھیں۔