صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ ویڈیو وائرل,صارفین کی کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بیماری کی وجہ سے کچھ روز سوشل میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صبا قمر کرسی پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ ان کے پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
مختصر ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ صبا قمر سے اظہار محبت کرکے ان کی ٹھوڑی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں جبکہ ان کے اظہار محبت کے جواب میں اداکارہ بھی انہیں "آئی لو یو" بولتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر کے میک اپ آرٹسٹ مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبا قمر کے لیے دعائیں کریں، وہ شدید بیمار تھیں لیکن اب وہ تیزی سے صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے،اکثر صارفین نے صبا قمر کو غیر محرم مرد کے ساتھ اس طرح ویڈیوبنانے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلموں کے نامورکریکٹرایکٹر آغاطالش:بچھڑے27 برس بیت گئے
مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی صبا قمر کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔