پاکستان کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں، چینی ترجمان

Feb 19, 2024 | 18:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چین نے کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

چینی ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: این اے47 ،48: طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چین پُرامید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی کیلئے مل کر کام کریں گی، چین پاکستانی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے نیا دور شروع کیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں، متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔