شادی کا مطالبہ بار بار کر نےپر آشنا نےخاتون کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنامشکل

Feb 19, 2023 | 20:26:PM
شادی کا مطالبہ بار بار کر نےپر آشنا نےخاتون کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنامشکل
کیپشن: مرداور خاتون کا خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آشنا نے شادی کا مطالبہ دہراتے رہنے پر شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا،عاشق  نے تفتیش کے دوران اپنا جرم تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے پیچھے جھاڑیوں سے 35 سے 40 سال کی عمر کی ایک خاتون کی لاش ملی جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو ہاؤسنگ سوسائٹی کا 40 سالہ سکیورٹی گارڈبتا جا رہا ہے، جس نے پہلے گھروں میں کام کرنے کیلئے آنے والی شادی شدہ خاتون سے دوستی کی بعد ازاں شادی کے وعدے پر جنسی تعلق استوار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی ماردی

مقتولہ شادی کرنے پر بار بار زور دے رہی تھی جس پر ان کے درمیان تکرار بھی ہوتی رہتی تھی، ایک دن اسی تکرار پر طیش میں آکر سکیورٹی گارڈ نے دوپٹے سے خاتون کا گلا گھونٹ دیا، جھاڑیوں سے بھرے علاقے میں لاش پھینک دی، پولیس کو تحقیقات کے دوران چوکیدار کے بیان پر شک ہوا جس پر اس سے سختی پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعدملزم نے تمام صورتحال کے حوالے سے پولیس کو بتادیا۔