6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی ماردی

Feb 19, 2023 | 20:25:PM
 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی ماردی
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا میں 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار کر زخمی کر دیا، امریکی ریاست فلوریڈا میں رہنے والی خاتون کار چلا رہی تھی کہ اسی دوران اس کی پوتی نے پسٹل سے فائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوتی اور دادی کسی کام سے واپس گھر آرہے تھے، ڈرائیونگ نشست کے پشت پر بیگ میں پستول رکھی تھی جسے پوتی نے نکال لیا اور کھیلنے لگی،اسی دوران گولی چل گئی جو سیدھے دادی  کی کمر کے نچلے حصے میں لگی تاہم انھوں نے اپنے اوسان کو بحال رکھا اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔

گھر پہنچ کر دادی نے ریسکیو ادارے کو فون کیا جس پر امدادی کارکن ان کے گھر پہنچے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک آپریشن کے ذریعے  گولی کو نکال دیا گیا،خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم وہ ابھی دون تین دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہسپتال میں ہی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریشانی حل،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

پوتی کو پولیس نے چائیلڈ پروٹیکشن منتقل کیا جہاں ماہرین نے بچی کا انٹرویو کیا جس میں ثابت ہو گیا کہ بچی سے گولی غلطی سے چلی تھی،پولیس نےدادی کو پستول رکھنے کے حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔