پریشانی حل،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

Feb 19, 2023 | 17:43:PM
پریشانی حل،واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق فیس بک کی فون میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر کام بھی کر سکیں گے، کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ ویڈیو کال پر موجود ہوں اور اسی دوران موبائل فون میں کسی دوسرے کام یا ویڈیو کال پر کوئی اور ٹیب کھولتے ہیں تو آپ کی ویڈیو رک جاتی ہے؟ کیا ایسا ہونا آپ کیلئے پریشان کن ہے؟۔

واٹس ایپ کے پاس اب اس چھوٹی سی پریشانی کا بھی حل ہے، متعدد اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات کے ساتھ، میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کیلئے تصویر میں تصویر موڈ’ فیچر متعارف کرایا ہے، یہ فیچر اب صرف صارفین کیلئے دستیاب ہے، ئی ایس او استعمال کرنے والے صارفین اب اس نئے فیچر کے ساتھ ویڈیو منقطع کئے بغیر کالز پر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں، اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو دیگر کاموں کیلئے ویڈیو کال منقطع نہیں کرنی پڑے گی۔

ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی رپورٹ میں مزید بتانا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں اس فیچر کے ساتھ، صارفین اب واٹس ایپ کال کے دوران ان کی ویڈیو کو روکے بغیر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں،صرف یہ ہی نہیں بلکہ دستاویزات کے ساتھ کیپشن منسلک کرنے کی سہولت، اور گروپ کے لمبے مضامین اور وضاحتیں تاکہ گروپوں کو بیان کرنا آسان ہونگی، واٹس ایپ کال کے دوران پکچر ان پکچر موڈ استعمال کرنے کی سہولت آئی ایس او موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایپ اسٹور سے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ آیا یہ فیچر ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فعال ہے یا نہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ وہ اب صارفین کیلئے جلد میسجنگ ایپ کے ذریعے ہائی کوالٹی کی تصاویر کا بھی تبادلہ کر سکیں گے۔

اس وقت اہم فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں جاری ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد صارفین دنیا بھر میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد بڑے سائز کی تصویر اپنے اصل سائز میں باآسانی بھیجی جا سکیں گی۔اس فیچر سے صارفین کو تصاویر بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے آپشن مل جائے گا۔
 دوسری جانب  اب صارفین واٹس ایپ پر ایک ساتھ 100 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکیں گے، یہ فیچر نئے اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ ورژن 2.22.24.73 کے ساتھ دستیاب ہے، واٹس ایپ نئے فیچرز لا کر صارف کے تجربے میں اضافہ کر رہا ہے۔ نئی خصوصیات ایپ کے بہت سے مسائل کو دور کرتی ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر ایک وقت میں صرف 30 تصاویر شیئر کی جا سکتی تھیں۔ لیکن اب واٹس ایپ نے حد بڑھا دی ہے، یعنی اب صارفین ایک وقت میں 100 سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔ اس فیچر سے آپ کو زیادہ میڈیا شیئر کرنے کی سہولت ملے گی۔

 ڈاکومنٹ میں کیپشن 

 اس فیچر میں ایک اور فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین ڈاکومنٹ میں کیپشن شامل کر سکتے ہیں،پہلے صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز کیلئے کیپشن لکھنے کا اختیار تھا۔

 لیکن اب صارفین انفرادی اور گروپ چیٹس میں شیئر کی گئی میں ڈاکومنٹ کیپشن شامل کر سکتے ہیں، واٹس ایپ نے گروپ کے مضامین اور تفصیل کیلئے کریکٹر کی حد بڑھا دی ہے، اس سے صارفین اپنے گروپس کو بہتر طریقے سے سمجھا سکیں گے۔

 یہ نئے فیچرز صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے شامل کئے گئے ہیں، توقع ہے کہ کمپنی اسے جلد ہی iOS کے لیے متعارف کرائے گی، آپ کو بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ بزنس کیلئے ایک اور نئے فیچر پر بھی کام جاری ہے، اس فیچر کا نام ’’کیپٹ میسج‘‘ ہوگا، یہ فیچر صارفین کو غائب ہونے والے پیغامات کو جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔

گزشتہ سال واٹس ایپ نے فائل کی حد 100MB کی پچھلی حد سے بڑھا کر 2GB کر دی تھی، لیکن یہ فیچر ابھی WhatsApp کیلئے iOS میں متعارف ہونا باقی ہے۔