سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، 1102 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

May 13, 2024 | 22:42:PM
 سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، 1102 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) اسلام آباد میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، وفاقی وزارتوں و اداروں میں 1102 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے وفاقی وزارتوں و اداروں میں 1102 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری مل گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کر دہ این او سیز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز کی 12, نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2, انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5, دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206, وزارتِ اوورسیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66, پمز ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر

علاوہ ازیں وزارتِ دفاع میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 اور 16 کی ایک ایک، پولی کلینک ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77، وزارتِ خارجہ 85، ایف آئی اے 199، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں 13 مختلف اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔