محض طفل تسلیوں سے واپس نہیں جائیں گے،عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلان

ماضی میں بھی احتجاج ختم کروانے کیلئے ہمارے ساتھ متعدد بار سیاسی وعدے کئے گئے،  جب تک نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ میں  نہیں آ جاتا قافلوں کا رخ مظفرآباد کی جانب رہے گا، شوکت نواز میر 

May 13, 2024 | 16:03:PM
محض طفل تسلیوں سے واپس نہیں جائیں گے،عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیر،مسعود گردیزی)آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے،چوتھے روز قافلے مظفرآباد کی طرف  رواں دواں ہیں ۔ پونچھ ڈویژن کے قافلے گجر کوہالہ سے مظفرآباد کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں ۔مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ محض طفل تسلیوں سے واپس نہیں جائیں گے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے راستے بند نہیں کئے،عوامی ایکشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس پر رد عمل  دیتے ہوئے مرکزی رہنما شوکت نواز میر  نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی احتجاج ختم کروانے کیلئے ہمارے ساتھ متعدد بار سیاسی وعدے کئے گئے، 

جب تک نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ میں  نہیں آ جاتا قافلوں کا رخ مظفرآباد کی جانب رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست بھر سے آنیوالے ہزاروں افراد محض طفل تسلیوں اور دلاسوں سے واپس نہیں جائیں گے،حکومتی سنجیدگی پر اس وقت یقین آئے گا جب تمام مطالبات نوٹیفکیشن کی صورت میں حل کرکے ہمارے سپرد کئے جائیں گے،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔