وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

May 13, 2024 | 15:26:PM
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد،اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے،شہباز شریف نےاستعفیٰ پارٹی قائد  میاں محمد نوازشریف کو ارسال کردیا۔

شہبازشریف نے2روزقبل نوازشریف کومستعفی ہونےکےفیصلےسےآگاہ کردیاتھا،ن لیگی اجلاس میں نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنانےکی قراردادبھی پاس کررکھی ہے،مرکزی مجلس عاملہ کے18مئی کےاجلاس میں نوازشریف کوپارٹی صدرمنتخب کیاجائیگا۔

ضرورپڑھیں:گندم اسکینڈل پر وزیراعظم برہم، پاسکو افسران معطل، اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم
سی ڈبلیو سی کا اجلاس ہفتہ دن 30: 11 بجے  180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا،مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ،پارٹی کے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا گیا ،مجلس عاملہ اجلاس میں   قائمقام صدر کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی،مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔