واٹس ایپ کا چیٹس کیلئے نیا بہترین فیچر متعارف

Apr 17, 2024 | 16:46:PM
واٹس ایپ کا چیٹس کیلئے نیا بہترین فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) میٹا کی زیر انتظام واٹس ایپ اپنے سروسز میں نئے فیچر ز  متعارف کرانے پر مسلسل کام کرتا رہتا ہے تاکہ صارفین کو ہر نئے اور ضروری سہولیات میسر ہو سکے ، اس سلسلے میں ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے, اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے,جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔

اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ ان ریڈ میسجز پڑھنے کے لیے ایک فلٹر پہلے بھی سرچ بار میں دستیاب تھا مگر اب اسے مین فیڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ گروپس فلٹر کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاکہ گروپس چیٹس کو دیکھنا آسان ہو جائے,ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں مزید فلٹرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب مختلف واٹس ایپ کی جانب سے دیگر فلٹرز جیسے کانٹیکٹس اور فیورٹس پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کمپنی کے مطابق چیٹ فلٹرز کا فیچر 16 اپریل سے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ