چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا
وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرلیا۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری ہوا۔
دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے،اس تناظر میں 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی قائم کیے گئے تھے،ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے ہیں جو 14 برس جاری رہی۔