کیا ہانیہ عامر بھارت میں شادی کرنے والی ہیں ؟ نامور اداکارہ کو ٹاسک سونپ دیا

May 13, 2024 | 21:33:PM
کیا ہانیہ عامر بھارت میں شادی کرنے والی ہیں ؟ نامور اداکارہ کو ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کیا پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر  بھارت میں شادی کرنے کی خواہاں ہیں ؟ کیونکہ انہوں نے دلہے کی تلاش میں بھارتی اداکار  سانیا ملہوترا  سے مدد مانگ لی ۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ متنازع اداکارہ عرفی جاوید کے پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سانیا ملہوترا نے کہا کہ میں نے متعدد جوڑیاں بنائی ہیں اور متعدد افراد کو آپس میں ملا کر ان کی شادی کروائی ہے،انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی بہن کو اپنے بہنوئی سے ملوایا تھا، میں نے اپنے کافی دوستوں کو بھی ملوایا جن کی شادی ہو چکی ہے، رشتے کروانے میں میری کامیابی کی شرح کافی اچھی ہے۔

سانیا ملہوترا اور عرفی جاوید کی پوڈ کاسٹ کے اس کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ،ویڈیو پر پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے کمنٹس سیکشن میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مدد کریں،ہانیہ عامر کے اس کمنٹ باکس پر سانیا نے جواب دیا ضرور بہن۔

یہ بھی پڑھیں : فلم ’’ہیرا منڈی ‘‘کی کامیابی کے بعد شادی کیلئے بے تاب ہوں،سوناکشی سنہا