جہانگیر ترین پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ،فواد چودھری

Feb 19, 2022 | 11:58:AM
جہانگیر ترین کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،فائل فوٹو
کیپشن: جہانگیر ترین کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے، جہانگیر ترین پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن والے کچھ نہیں کر سکے، قومی اسمبلی میں کیا کریں گے۔عمران خان کے لیول کا کوئی شخص پاکستان میں نہیں ۔ شریف خاندان کا پیسہ واپس آ جائے تو ملکی حالت ٹھیک ہو جائیں گے۔ْ

فواد چودھری نے مزید کہا کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  حکومت مضبوط ہے ،وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں۔  جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔

مراد سعید اور محسن بیگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔دورہ روس گیم چینجرہوگا۔ دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    گلوکارہ لتا منگیشکر کی انتقال سے قبل ویڈیو سامنے آگئی