عامر لیاقت اداکار احمد علی بٹ سمیت دیگر تنقید والوں کیخلاف میدان میں آگئے، کھری کھری سنا دیں

Feb 19, 2022 | 01:23:AM
عامر لیاقت، اداکار احمد علی بٹ، جلنے والوں، پیغام جاری،
کیپشن: عامر لیاقت اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ سمیت تمام "جلنے والوں" کیلئے پیغام جاری کردیا۔
عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا " اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔" انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا " سنو! احمد علی بٹ سمیت تمام جلنے والو سن لو۔"
اس سے قبل احمد علی بٹ نے عامر لیاقت کی اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز پر تبصرہ کیا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں اداکار نے کہا تھا "جب آپ اپنے بیڈ روم کی پرائیویسی سے کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ آپ پوری دنیا کو اپنے بیڈ روم میں دعوت دے رہے ہیں، اس لیے اگر آپ کے بیڈ روم میں گھسنے والے لوگ باہر نہ نکلیں تو پھر شکایت بھی نہ کریں۔"
خیال رہے کہ چند روز پہلے عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو پر لاڑکانہ میں قاتلانہ حملہ