ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا ۔تاہم شام /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،سوات، کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ شام/ رات میں بٹگرام، شانگلہ ،کوہستان، ما نسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر، باجوڑ،مہمند،خیبر، اورکزئی،ہنگو،بنوں،کوہاٹ،پشاوراور ہری پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہےگا ۔ جبکہ شام/رات میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، نورپورتھل اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،حافظ آباد،شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، گجرات، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال،ملتان، قصور ،خانیوال،خانپور، بہاولپور،رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں ہو گئیں،26فروری تک سردی کی چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چاغی ، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی،چمن، موسیٰ خیل اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05، گوپس، بگروٹ اور اسکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!بڑی سیاسی جماعت کے بانی رہنما کی اہلیہ انتقال کر گئیں