سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان

Dec 19, 2025 | 21:09:PM
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
کیپشن: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ چشم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کارنیا کی بیماری کے باعث نابینا ہونے والے5 مریضوں کی عیادت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی زیرِ نگرانی کامیابی سے کی گئی کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کے بعد کے بعد ان کی بینائی بحال ہو گئی ہے۔

خرم دستگیر خان نے عظیم انسانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اللہ کے حکم سے وفات کے بعد ان کا کارنیا عطیہ کیا جائے گا تاکہ نابینا افراد بھی دنیا کی روشنی دیکھ سکیں۔ 

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی قیادت میں اب تک 161 کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہیں جو ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں