کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے،ٹرینیں منسوخ

Dec 19, 2025 | 20:33:PM
کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے،ٹرینیں منسوخ
کیپشن: ریلوے ٹریک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سےریلوے لائن تباہ ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکہ سبی اور مشکاف کے درمیان اور دوسرا دھماکہ سریاب کے علاقے میں ہوا، دھماکوں سے ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچاہے۔ 

ریلوے ذرائع  کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی جانیوالی بولان  میل ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کی مرمت کردی گئی ہے، کل سے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 26فروری تک بند رہیں گے؛موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری