خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی

Dec 19, 2025 | 19:28:PM
خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی جان)خیبرپختونخوا کابینہ نےسوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات اب 2 اضلاع میں تقسیم ہوگا، نئے ضلع کا نام برسوات(اپر سوات) رکھ دیا گیا ،کابینہ میٹنگ میں برسوات ضلع متفقہ طور پر منظور ہوگیا ، برسوات ضلع کا ہیڈ کوارٹر تحصیل مٹہ ہوگا ، بر سوات ضلع 3 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا جس میں خوازہ خیلہ ، مٹہ اور سیاحتی تحصیل بحرین ہوگا۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے بعد برسوات ضلع کا اعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں :  آزادکشمیر کےسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کااعلان