سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ ؛پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف درخواست مسترد 

Dec 19, 2025 | 19:02:PM
سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ ؛پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف درخواست مسترد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سابق ملازم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو عدالت میں چیلنج کیا، درخواست گزار نجکاری روکنے کیلئے کوئی اور عدالتی فیصلوں کی نظیر دینے میں ناکام رہا، ایسے میں ایک عدالت پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو کیسے روک سکتی ہے؟ 

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19ایشیا کپ ؛پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کا فیصلہ ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: