پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا 

Dec 19, 2025 | 18:24:PM
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان انڈر 19 بنگلہ دیش انڈر 19 کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ 

 قومی انڈر 19ٹیم نے بنگلہ دیش کو  8 وکٹوں کو شکست دے دی،  بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 122 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی،قومی ٹیم نے 122 رنز کا ہد ف 63 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا،سمیر مہناس نے 69 رنز کی شاندار اینگز کھیلی۔ 

 عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 
 خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کو 27 ، 27 اورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا