وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز کیلئے شہداء معاوضہ پیکج کےرولزجاری کردیئے 

Dec 19, 2025 | 00:51:AM
وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز کیلئے شہداء معاوضہ پیکج کےرولزجاری کردیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز کیلئے شہداء معاوضہ پیکج کےرولزجاری کردیئے ۔

رولزکااطلاق دوران ڈیوٹی سول آرمڈ فورسزکےشہداء پرہوگا۔سول آرمڈ فورسزکےدائمی معذور، معمولی اورشدید زخمیوں پر رولزکا اطلاق ہوگا۔معاوضہ پیکج کے لیےمتعلقہ سول آرمڈ فورسزواقعات کا اسٹیٹمنٹ تیار کرے گا۔اسٹیٹمنٹ کے ساتھ میڈیکل آفیسر کا سرٹیفکیٹ لگانا ہوگا۔

ہرایک سول آرمڈ فورسزکے ہیڈکواٹرزمیں کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔متعلقہ سول آرمڈ فورسزکاسربراہ کمیٹی کاچیئرمین ہوگا۔ہر کیس دستاویزات اورضروری درکار تقاضے پورے کرنےکے بعد کمیٹی میں پیش ہوگا۔

وفاق نےگذشتہ ماہ سول آرمڈ فورسزکے لیے شہدا پیکج میں اضافے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔سول آرمڈفورسزکےلیےشہداءپیکج کے معاوضےمیں233فیصدتک اضافہ کیا گیا ۔سول آرمڈفورسزکاسیکیورٹی سے متعلق پیکج کاکم سےکم معاوضہ ایک کروڑروپے کیا گیا ۔

اس سےقبل سول آرمڈفورسزکا سیکیورٹی سےمتعلق پیکج کاکم سےکم معاوضہ30 لاکھ روپے تھا۔سول آرمڈفورسزکاسیکیورٹی سےمتعلق پیکج کازیادہ سےزیادہ معاوضہ 2کروڑ روپےکیا گیا ۔

اس سےقبل سول آرمڈفورسز کاسیکیورٹی سےمتعلق پیکج کازیادہ سےزیادہ معاوضہ ایک کروڑروپےتھا۔شہداء کےخاندان کومکمل تنخواہ،الاونس اورپینشن بھی ملے گی۔شہداء کےخاندان کو ملازمت،فری صحت و تعلیم کی سہولیات دی جائیں گی۔پیکج کےتحت میرج گرانٹ،ہاوس بلڈنگ ایڈوانس سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

سول آرمڈفورسزمیں پنجاب رینجرز اورسندھ رینجرز شامل ہیں۔ایف سی نارتھ اورایف سی ساوتھ خیبرپختون خواہ سول آرمڈ فورسزمیں شامل ہیں۔ایف سی نارتھ اور ایف سی ساوتھ بلوچستان سول آرمڈ فورسزکا حصہ ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز،جی بی اسکاوٹس،فیڈرل کانسٹیبلری سول آرمڈ فورسزمیں شامل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: