میری پانچوں بیٹیاں میری زندگی کے رنگ ہیں، شاہد آفریدی

Dec 19, 2023 | 15:24:PM
میری پانچوں بیٹیاں میری زندگی کے رنگ ہیں، شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز معروف سابق کپتان و فاسٹ بالر شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں کو اپنی زندگی کے رنگ قرار دے دیا۔

حال ہی میں شاہد خان آفریدی نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور دوران انٹرویو اپنے کیریئر کے علاوہ پانچوں بیٹیوں کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی تربیت پر کھل کر گفتگو کی،دوران شو انہوں نے ایک سوال کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر سجادیا۔

نجی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری زندگی کے رنگ اور قسمت ہیں۔۔۔ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ 2 بیٹیوں کی شادیاں ہوگئی ہیں جبکہ ابھی 3 باقی ہیں، شکرگزار ہوں کہ اللہ نے 2 اچھے داماد اور بیٹے دیئے ہیں، بہت اچھے بیٹے ملے مجھے، اب باقی تین کی تربیت و پرورش پر توجہ مرکوز ہے جبکہ 2 بڑی بیٹیوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے یوٹرن بنانے کیلئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

انہوں نے اہلیہ کو بیٹیوں کی تربیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر سفر کے دوران رہتا تھا اہلیہ نے بیٹیوں کی تربیت اور تعلیم پر توجہ دی، اس کا پورا کریڈٹ ان کو ہی جاتا ہے۔ اہلیہ نے تمام بیٹیوں کی تعلیم بلکہ تعلیم سے بڑھ کر ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جس کی اصل ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے۔

میزبان کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید بتایا کہ بچے تعلیم تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن تربیت والدین کی ذمہ داری ہوتی وہ کہیں اور سے نہیں ملتی اس لیے والدین کا بچوں کو وقت دینا سب سے اہم کام ہے۔