وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے یوٹرن بنانے کیلئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

Dec 19, 2023 | 15:17:PM
وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے یوٹرن بنانے کیلئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور کے مصروف ترین 6 یوٹرن بنانے کیلئے19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کیلئے پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کیلئے19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

خیال رہے کہ  قادر توپاش چوک، گجومتہ ، نشتر ، کھوکھر اورجوڑے پل چوک پریوٹرن بنائےجائینگے۔
اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی،ملتان روڈ، ٹھوکرکے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا  اورہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس،سول جج کی اہلیہ ملزمہ عدالت میں پیش
وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے  ملتان روڈپرآنیوالی ٹریفک رواں کرنےکیلئےپائیداراقدامات کرنیکی ہدایت دے دی۔