بلدیاتی انتخابات۔۔پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیدیا

Dec 19, 2021 | 18:26:PM
بلدیاتی انتخابات، پرویز خٹک، کونسل چیئرمین شپ، بلے اور تیر، مہر لگا دی
کیپشن: پرویز خٹک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیر پر مہر لگادی۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگادی۔انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا تحریک انصاف اور بھتیجا پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ نوشہرہ ہی سے ہی پرویز خٹک وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے،2018کے الیکشن میں صوبائی نشست چھوڑ کر ایم این اے کی نشست پر برقرار رہتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا عہدہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کے بعد مینار پاکستان پر ایک اور واقعہ !!