آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بتاتی ہےعمران خان نےکورونافنڈ کا پیسہ کھایا ہے۔مریم اورنگزیب

Dec 19, 2021 | 16:26:PM
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، فائل فوٹو
کیپشن: مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں جبکہ آپ کے اپنے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کے اپنے لوگ آپ پر الزام لگاتے ہیں کہ جہانگیر ترین عمران خان کے خرچے اٹھاتا تھا، 72سال کی تاریخ میں کسی نےکرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، عمران خان کی کرپشن کی گواہی ان کےدائیں بائیں بیٹھے لوگ دے رہےہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نےکووڈ فنڈ کا پیسہ کھایا ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا نوازشریف اور شہبازشریف نےکہا تھا کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت دو؟ آپ نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت اس لیے دی کہ مافیا کی جیبیں بھریں، آپ نے مصنوعی قلت کی پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی قیمت میں اضافےکے بعد دگنی قیمت پر چینی درآمدکی، کیا نواز شریف اور شہبازشریف نے یہ سب کرنےکا مشورہ دیا تھا؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹے میں بھی کرپشن کی داستان ہے، پہلے ایکسپورٹ کیا پھرامپورٹ کیا،کیا نوازشریف اورشہبازشریف نے کہاتھا کہ آپ آٹا اسمگل کر دیں؟ آج مہنگےفرنس آئل سے بجلی کی پیداوار دوگنی ہو چکی ہے، فرنس آئل سے اس لیے بجلی بنا رہےہیں کہ آپ کےدائیں بائیں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے فوبیا کا شکار ہیں، آپ نےہر وہ جھوٹا الزام لگایا جس سے پاکستان اور اس کےامیج کو نقصان پہنچا، آپ کی اصل پوزیشن تھانےکے ایس ایچ او کی ہونی چاہیےتھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ۔۔۔پولنگ کا عمل جاری