بھارتی گانے’’منی بدنام ہوئی‘‘ پرعائشہ عمر کا ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 19, 2021 | 11:28:AM
بھارتی گانے’’منی بدنام ہوئی‘‘ پرعائشہ عمر کا ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شئیر کر دی، مداحوں نے غیر موزوں قرار دیدیا ۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں عائشہ عمر کو بھارتی فلم دبنگ کے گانے ’منی بدنام‘ ہوئی پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کی تقریب میں بہت مزہ آیا، بمشکل ہی ڈانس پریکٹس کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ کانچ کی چوڑی پیر میں لگنے کے باوجود انہوں نے کسی نہ کسی طرح ڈانس کیا اور ان کے بھائیوں نے انہیں گرنے بھی نہیں دیا۔ تاہم عائشہ عمر کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈانس کو غیر موزوں قرار دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کیف اور سلمان خان پھر ایک ساتھ