گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کرنے کی کوشش کرنیوالا نوجوان سیواداروں کی پٹائی سے مارا گیا

Dec 19, 2021 | 00:02:AM
امرتسر، سورن، مندر
کیپشن: امرتسر کا سورن مندر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے سورن مندر میں  گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ایک نوجوان نے سچ کھنڈ صاحب کے اندر بنے سیکورٹی گھیرے کو پار کرکے وہاں رکھی تلوار بھی اٹھا لی تھی، جس کے بعد وہاں موجود سیوا داروں نے اسے دبوچ لیا۔ نوجوان کی پہچان کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔مبینہ طور پر نوجوان کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے۔سیوا داروں نے نوجوان کو پکڑ کر اسے فوراً ہی شرومنی گرودوارہ منیجمنٹ کمیٹی (ایس جی پی سی) کی ٹاسک فورس کو سونپ دیا۔ بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے کہا کہ نوجوان سنگت کے ساتھ درشن کا انتظار کر رہا تھا، لیکن اچانک وہ سیکورٹی ریلنگ پر چڑھ گیا اور گرو گرنتھ صاحب کے ’سوروپ‘ کے سامنے رکھی سونے کی تلوار کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگا۔ ایک دیگر چشم دید نے بتایا کہ ملزم کے پاس میں رکھی پھولوں کی پنکھڑیوں کو لینے کی بھی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  جو بائیڈن کے اوسان خطا۔۔۔خاتون نائب صدر کو  نیا عہدہ دیدیا

رپورٹ کے مطابق نوجوان پر قابو پانے کے بعد سیوا دار اسے شرومنی گرودوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے دفتر میں لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اس کی بری طرح پٹائی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ایک نوجوان فرش پر بے ہوش پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔ایک پولیس افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ٹائمز آف انڈیا کو تصدیق کی کہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے اور اس کی لاش پولیس کو نہیں سونپی گئی،بلکہ سول ہسپتال میں پڑی ہوئی تھی۔ پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان کے پاس سے کوئی دستاویز یا شناختی کارڈ نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون ویرینٹ کے کیسز  میں اضافہ۔۔ کل سے لاک ڈاؤن کا اعلان