جو بائیڈن کے اوسان خطا۔۔۔خاتون نائب صدر کو  نیا عہدہ دیدیا

Dec 18, 2021 | 20:16:PM
جو بائیڈن ، کملا ہیرس، امریکی، صدر
کیپشن: جو بائیڈن اور کملا ہیرس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو صدر بنا دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر  غلطی کرتے ہوئے کہا کہ صدر کملا ہیرس ہارورڈ کی ایک فارغ التحصیل ہیں جن پر فخر کیا جانا چاہئے۔

ایرانی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب بائیڈن نے اپنے خطاب میں غلطی ہے ہے اس سے پہلے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کی افغانستان کے بارے میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس سرخیاں بٹور چکی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کئی غلطیاں کر ڈالیں۔وہ پریس کانفرنس ہال میں موجود صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینا ہی بھول گئے، قطر کے دار الحکومت کا نام غلط بتایا دیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کابل ایئرپورٹ پر اترنے والے افراد کی سیکورٹی کی کیا گارنٹی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام طالبان کے نمائندوں اور قطر کے دار الحکومت جسے انہوں نے ’داہو ‘ کہاسے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے منفرد انداز کا چرچہ۔۔بیٹے کی شادی پر3 دن بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنا