مریم نواز کے منفرد انداز کا چرچہ۔۔بیٹے کی شادی پر3 دن بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنا

Dec 18, 2021 | 19:44:PM
مریم نواز ،مسلم لیگ، لباس
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں جو لباس پہنا تھا اور جس طرح سے خوبصورت نظر آئیں اس کی پاکستان میں ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مریم نواز نے اپنے بیٹے کی شادی کے ہر فنکشن کے لئے بھارتی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا ۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنید صفدر کی عائشہ سیف خان سے شادی ان دنوں سوشل سینسیشن بنی ہوئی ہے۔ پاکستان میں شادی بیاہ کی سجاوٹ، دولہا دلہن، مہمانوں کی مہمان نوازی کا خوب چرچا ہے۔شادی میں سب سے زیادہ دولہے کی والدہ مریم نواز کا منفرد انداز  بہت ہی مشہور ہوا۔سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔ بیٹے کی شادی میں مریم نواز کا لباس، میک اپ، زیورات دیکھنے لائق تھے ۔

رپورٹ کے مطابق چاہے وہ قوالی کی رات پہنی جانے والی گلابی ساڑھی ہو، مہندی پر پہنی جانے والا نیلا پیلا جوڑا ہو یا پھر بارات میں پہنا جانے والا سبز لہنگا ہو۔ مریم نواز نے اپنے بیٹے کی شادی کے ہر فنکشن کے لیے ڈیزائنر لباس کا انتخاب کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ بیٹے کی شادی کے لئےمریم نواز نے بھی بھارتی فیشن ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔مریم نواز نے بیٹے کی مہندی میں نیلے رنگ کا لہنگا پہنا تھا جسے بھارت کے ڈیزائنر ابھینو مشرا نے ڈیزائن کیا تھا۔ مریم کے بیٹے کی شادی کے لئے تیار کئے گئے لہنگے میں شیشے اور گوٹے کا کام تھا۔مریم نواز کے پہناوے کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ لوگ نہ صرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کے ڈیزائنر لباس کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے بھی  ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ ساس بہو سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکھری ٹائپ کی بارات۔۔دلہا نے اپنایا نیا طریقہ۔۔ویڈیو چھا گئی