وا ہ بھئی وا ہ ۔۔۔دبئی کے حکمران کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

Dec 19, 2020 | 20:36:PM
وا ہ بھئی وا ہ ۔۔۔دبئی کے حکمران کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ جوائن کر لی ہے۔ شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹ کیا کہ ’آج میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا سرکاری اکائونٹ بنا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطا بق تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں 80 کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔‘شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے مزید کہا کہ ’ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں اور ہم چاہتے ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق کریں۔ ہم نوجوانوں کو سننا چاہتے ہیں اور ان کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد ال مکتوم انسٹا گرام بھی استعمال کرتے ہیں ان کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فالورز جبکہ ٹوئٹر پر ایک کروڑ چار لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔