کنگ خا ن نےعمرا ن خا ن سے ڈا نٹ پڑنے کی وجہ بتا دی

Dec 19, 2020 | 20:14:PM
کنگ خا ن نےعمرا ن خا ن سے ڈا نٹ پڑنے کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سوشل میڈیا پر ان دنوں سینیئر صحافی کے ساتھ شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان سے ڈانٹ پڑنے کا بتا رہے ہیں۔اس کا صا ف مطلب ہے کہ شاہ رخ خان کو بھی وزیراعظم عمران خان سے ڈانٹ پڑچکی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اس ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان واقعہ سے متعلق صحافی کوبتاتے ہیں کہ عمران خان کو بے حد پسند کرتا ہوں ،وہ جب دلی آئے تو ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔کنگ خان نے بتایا کہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں میچ کے دوران عمران خان آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ رہے تھے تو میں نے آٹوگراف مانگا، وہ آئوٹ ہونے پر ناراض تھے تو مجھے بھی اس وجہ سے ڈانٹ دیا ۔ کنگ خان نے مزیدکہا کہ چند سال پہلے ملاقات ہوئی تومیں نے عمرا ن خا ن کو بتایا کہ آپ نے ڈانٹا تو مجھے بہت برا لگا تھا۔