عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجیں گے، احسن اقبال

Dec 19, 2020 | 19:55:PM
عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجیں گے، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کلین بولڈ، سٹمپ آوٹ ہوچکے ہیں لیکن ضدی بچے کی طرح کریز پر کھڑے ہیں، اپوزیشن عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ حکومت کوگھربھیجے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ادارے میں ناراضگی ہوگی تو آپ کی کارکردگی سے ہوگی، ادارے ناراض اس پرہوں گے کہ آپ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہا ہے لیکن ہمارے جوان اور افسربجلی اورگیس کے بل ادا کرنے سے قاصرہیں، اداروں میں تشویش اس پرہوسکتی ہے کہ سعودیہ اوریواے ای جیسے دوست ملک دورہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ملک میں یکجہتی پیدا کرنےکی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، آپ میں صلاحیت نہیں کہ قوم میں اتفاق واتحاد پیدا کریں، آپ صرف ملک میں انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی مہنگائی نے عام شہری کوزندہ ماردیا ہے، سرکاری ملازمین کےلئے ناممکن ہوگیا ہے کہ وہ بچوں کوروٹی دے سکیں۔