کوہاٹ ،بس کھائی میں گرگئی، 3 خواتین جاں بحق ،11 مسا فر شدید زخمی

Dec 19, 2020 | 19:20:PM
کوہاٹ ،بس کھائی میں گرگئی، 3 خواتین جاں بحق ،11 مسا فر شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کوہاٹ کے قر یب اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیو ں کو فو ری طو ر پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں پر ان کا علا ج معا لجہ جا ری ہے۔ابتدائی رپو رٹ کے مطا بق حا دثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری سے مو ڑ کا ٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔