مولانا فضل الرحمان نیب میں پیش ہوں گے نہ جواب دیں گے،ترجمان

Dec 19, 2020 | 14:42:PM
مولانا فضل الرحمان نیب میں پیش ہوں گے نہ جواب دیں گے،ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سےمولانا فضل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس یا سوالنامہ ملنے کی تردید کر دی گئی ہے۔ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اور اگر اس کا نوٹس یا سوالنامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔فضل الرحمان نیب میں پیش ہوں گے نہ ہی کسی سوالنامے کا جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھیجنے کے معاملے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے  کہا کہ ‎نیب دھمکیاں کسی اور کو دے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ‎نیب انتقامی کارروائیوں کے لئے بنایا جانے والا ایک نا اہل ادارہ ہے، قریبی رفقا کے خلاف بھی طویل عرصے سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو خط لکھا جس میں ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔