وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے، مریم کا عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل 

Dec 19, 2020 | 11:59:AM
وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے، مریم کا عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ’’فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے‘‘ سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے ایک ٹویٹر پیغام میں اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، بندہ تابعدار ہے۔

 مریم نواز نے کہنا ہےکہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کر کے لیگی عہدیداروں کو گرفتارکیا جا سکتا ہے، لیکن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا علم تھامے سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔