پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 4روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل

Dec 19, 2020 | 11:27:AM
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 4روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین جاری چار روزہ میچ کا تیسرا روز مکمل،کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی ۔

پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل ہے، ایک وکٹ ابھی باقی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 215 رنز کی شراکت قائم کی، فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر آوٹ ہوئے، وانگرائے میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے ،نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔