لیاری میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا،  2 افراد زخمی

Dec 19, 2020 | 10:36:AM
لیاری میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا،  2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے لیاری میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے2 افراد زخمی ہوگئے۔

(24نیوز)ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق نیپیئر،پیتل داس کمپاؤنڈ میں کچھ افراد آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے آگ میں کچھ اٹھاکر ڈالا جس سے دھماکا ہوا اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت بابر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور کیلیں ملی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی سرفراز نوازنے مزید کہا کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔