کراچی میں بارش کے باعث پیپلز بس سروس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شہر قائد میں بارش کے پیش نظر پیپلز بس سروس کے تمام روٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔
پیپلز بس سروس انتظامیہ کے مطابق بارش کا پانی بسوں کے اندر داخل ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
انتظامیہ کے مطابق گرین لائن معمول کے مطابق چل رہی ہے،مسائل کے باوجود لوگوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
حفاظتی اقدامات کے تحت سروس معطل کی گئی ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سڑکوں پر پانی کی سطح کم ہوگی پیپلز بس سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کل کراچی میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ